کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایرانی جوہر سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل کیس میں فرد جرم عدالت میں بھیج دی گئی ہے اور جلد ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر2021 میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
آپ کا تبصرہ